حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 10 محرم الحرام کا جلوس کربلا کے شہداء کی یاد میں حسینی چوک گھگھر پھاٹک بن قاسم ملیر کراچی صبح 10 بجے نکالا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ جلوس اپنے مقرر راستوں سے ہوتا ہوا ظہرین کے ٹائم مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گھگھر سٹی پر پھنچا جہاں نماز باجماعت پڑھنے کے بعد مجلس عزا ہوئی منعقد ہوئی۔
مجلس سے خطاب مولانا امداد حسین الحسینی نے کیا، اسکے بعد نذر امام حسین علیہ السلام کرنے کے بعد 3 بجے مسجد وامام بارگاہ مدینۃ العلم سے جلوس نکالا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینی چوک مسجد علی مرتضٰی پر 6:30 بجے اختمام پذیر ہوا، اور وہاں شام غریباں کی مجلس ہوئی جس سے خطاب مولانا سجاد حسین راجپر نے کیا۔
اس موقع پر الحسینی اسکائوٹ گھگھر اور جی ایس او یونٹ گھگھر سٹی ملیر کراچی نے سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالی۔